ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی طلبہ کو امتحانات میں آسانی کے لئے نیا ایپ، نائب وزیراعلیٰ کے ہاتھوں لرن کیب کا آغاز، کنڑااورانگریزی میں دستیاب

ایس ایس ایل سی طلبہ کو امتحانات میں آسانی کے لئے نیا ایپ، نائب وزیراعلیٰ کے ہاتھوں لرن کیب کا آغاز، کنڑااورانگریزی میں دستیاب

Sat, 11 Jan 2020 16:56:13    S.O. News Service

بنگلورو،11/جنوری (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی امتحانات کی تیاری کے دوران طلباء کی پریشانی اور ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لئے لرن کیب نے امتحانات کی تیاری کے کورس کا ایک ایپ شروع کیا ہے۔ لرن کیب ایک آن لائن کمپنی ہے جو طلبا کے لئے کوچنگ کا اہتمام کرتی ہے۔ ریاست میں مارچ2020کے ایس ایس یل سی امتحانات کے نصاب کے مطابق طلباء کی رہنمائی کے لئے یہ ایپ شروع کیاگیا ہے۔ کنڑا اور انگلش دونوں میڈیم کے طلبا اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ریاستی نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے لرن کیب ایپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر لرن کیب کے چیف ایگزی کیٹیو افسر (سی ای او) روی شنکر، سی او او دتاری اور ڈائرکٹرس پرساد راجو اور شیوکمار بھی حاضر تھے۔ اس ایپ کی لانچنگ کے موقع پر نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ سال سیلاب اور شدید سوکھے کی وجہ سے ریاست کے بیشتر علاقے بری طرح متاثرہوگئے تھے جس کی وجہ سے کئی طلبا اسکولوں کو نہیں جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ سے ایس ایس یل سی کا امتحان دینے والے طلباء کو سخت پریشانی اٹھانی پڑی۔ نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ لرن کیب نے طلبا کی مدد کے لئے جو قدم اٹھایا ہے اس کے ذریعہ ایس ایس یل سی کا امتحان دینے والے طلبا کو تمام سلیبس کی 12/دن کے اندر تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔ اس سے طلبا بہتر طریقہ سے امتحان کی تیاری کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ طلبا تقریباً20/فیصد افزود مارکس بھی حاصل کرسکیں گے۔ روی شنکر نے لرن کیب کے ذریعہ فائدہ اٹھانے والی اہم شخصیات کا تذکرہ کیا۔ طلباء کو زرین مشورے اور امتحان کی تیاری کے نکات بتائے اور لرن کیب کے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔ روی شنکر نے بتایا کہ لرن کیب شہر کی ایک آن لائن کمپنی ہے جو چارٹرڈ اکاؤنٹس (سی اے) کمپنی سکریٹری (سی ایس) اور سی ایم اے کورسیز کے طلباکے لئے کوچنگ کا اہتمام کرتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 2019میں اس کمپنی کی لانچنگ کے بعد سے پانچ ہزار سے زائد طلبا نے اس میں داخلہ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ اس میں مزید کورسز کو شامل کیا جائے گا۔


Share: